کراچی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش میں اہم پیش رفت۔ عزیر بلوچ نے 159 قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
عزیر بلوچ نے واراتیں ضلع ویسٹ ، سٹی اور سائوتھ میں کیں۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ اپنے قریبی راشتے دار کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہوا۔
پاسپورٹ پر راشتے دار کی تصویر ہٹا کر اپنی تصویر لگائی۔ عزیر بلوچ کو کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے آپریشن کا بتا دیا گیا تھا۔ فیصل پٹھان کو گینگ کی ذمہ داری سونپنے پر گینگ وار 2 دھڑوں میں تقسیم ہوئی تھی۔ سابق چئیرمین فشریز کو عزیر بلوچ کے کہنے پر لگایا گیا تھا۔