کراچی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عزیر بلوچ نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا ہے کہ بابالاڈلہ نے2013 ءمیں دبئی چوک سےحساس ادارےکے 2 اہلکاروں کو اغوا کیا۔
تفتیش میں عزیر بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ بابا لاڈلا نےحساس ادارے کے اہلکار اعجاز اور منیر کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا، دونوں اہلکاروں کی لاشوں کوپاک کالونی قبرستان میں پھینک دیاگیا۔