کراچی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے اہم سرغنہ عزیر بلوچ کے پاکستان، دبئی، ایران اور مسقط میں بیک وقت بنک اکاﺅنٹس اور اثاثے ہیں۔ جے آئی ٹی کے مطابق دبئی میں عزیر بلوچ کی بیوی کے نام اکاونٹ میں 5 لاکھ درہم ہیں دبئی کے ہی ایک نجی بینک اکاﺅنٹ میں دو لاکھ درہم موجود ہیں مسقط میں عزیر بلوچ کے دوست شاکر کے نام 6 لاکھ درہم کا پلاٹ ہے۔
لیاری چاکیواڑہ کے نجی بنک میں بیوی کے نام پر 15 لاکھ روپے ہیں، 25 لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی بھی عزیر بلوچ کی ملکیت ہے۔ شارجہ میں برادر نسبتی کے نام پر ساڑھے 16 لاکھ درہم کا گھراوردفتر ہے۔ لیاری میں رشتہ دار فہد کے نا پر ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا گھر ہے۔ مسقط میں دوست شاکر کے نام پر 15 لاکھ درہم کا بنگلہ اور پلاٹ ہے۔ بیوی کے نام مویشی اور گودام کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔
چاہ بہار ایران میں رشتہ دار جلیل کے نام پر ایک کروڑ روپے کا گھر ہے۔ چاکیواڑہ میں چار کروڑ روپے مالیت کی ایک ایکڑ زمین بھی ہے۔ جوئے کا اڈا چلانے والے اعجاز میمن کے پاس ایک کروڑ روپے ہیں۔ نیشنل بنک دبئی برانچ میں بیوی کے نام ساڑھے تین لاکھ درہم ہیں جبکہ رئیس گوٹھ میں سوا کروڑ مالیت کی 16ایکڑ زمین ہے۔
دبئی میں ڈیڑھ لاکھ درہم مالیت کی لینڈ کروزر اور 22 ہزار درہم کی کار ہے۔ میجر دلدار بھٹی کے نام ملیر میں 6 کروڑ مالیت کی ہاﺅسنگ سکیم ہے۔ ملیر میں ہی ایک ہاﺅسنگ سکیم میں ایک کروڑ 60 لاکھ کی شراکت داری ہے۔