اسلام آباد (جیوڈیسک) عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں عزیر بلوچ کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ کے کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ تعلقات ہیں۔
اس کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے اور فوجی عدالت کو روزانہ سماعت کرکے جلد مقدمے کا فیصلہ سنانے کا پابند کیا جائے۔
درخواست میں وزارت داخلہ، حکومت سندھ اور ڈی جی رینجرز کو فریق بنایا گیا ہے۔