تاشقند (جیوڈیسک) ڈیوڈسن ریان ڈور نامی کمپنی ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں گلنارا کریموف کے گھر سے برآمد کی جانے والی ریکارڈنگز اور تصاویر کو خبر رساں اداروں میں تقسیم کر رہی ہے۔ یاد رہے۔
کہ گلنارا فیشن ڈیزائنر ہیں اور کچھ عرصہ پہلے کئی ٹی وی سٹیشنوں کی مالک بتائی جاتی تھیں۔ اب وہ ٹی وی سٹیشن بند ہو چکے ہیں اور وہ اپنے باپ صدر اسلام کریموف کے قریبی ساتھیوں کے خلاف مہم چلا رہی تھیں۔
گلنارانے اپنے باپ کے سب سے اعلیٰ سکیورٹی اہلکار رستم عنایتوف کے خلاف مہم چلائی اور الزام عائد کیا تھا کہ وہ ازبکستان کا صدر بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ شائع کردہ نئی تصاویر میں گلنارا کریموف کو سیکورٹی گارڈز بظاہر زبردستی دھکیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک سال قبل گلنارا کریموف کے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ وہ ازبکستان کے سب سے زیادہ با اثر اور طاقتور لوگوں میں سے ایک تھیں اور وہ اپنے والد کی جگہ لیں گی۔ لیکن اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک زبردست جھگڑے کے باعث گلنارا کی مراعات اور اثاثے چھین لیے گئے۔
اس ماہ ازبکستان کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ گلنارا کے خلاف بدعنوانی کے جرائم کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ازبکستان کے صدر کی بیٹی براہ راست بین الاقوامی برادری سے اپیل کر رہی ہیں کہ ان کی ’قسمت کا فیصلہ آزاد عدالتیں کریں ، اور سیاسی فوائد کے خواہش مند افراد نہیں۔