کراچی (جیوڈیسک) وزیر صحت سندھ اویس مظفر نے جناح اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور گلشن معمار میں زہر خوانی کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔ کراچی کے علاقے احسن آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کی 5 خواتین جاں بحق ہو گئی تھیں۔
زہر خورانی کے باعث گھر کے مزید افراد بھی متاثر ہوئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جن کی عیادت کے لئے صوبائی وزیر صحت اویس مظفر جناح اسپتال پہنچے۔ وزیر صحت نے اس موقع پر متاثرین کی مکمل طبی امداد کی یقین دہا نی کراتے ہو ئے کہا کہ جناح اسپتال صوبے کا بڑا اسپتال ہے جس کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسپتال میں آنے والے مریضوں کا مکمل علاج کرئے۔