تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام بمقام مرکزی دفتر تنظیم مشائخ عظام پاکستان فیصل آباد ، اجلاس طلب
Posted on March 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام ، مورخہ 27مارچ بروز جمعرات بعد از نماز مغرب بمقام مرکزی دفتر تنظیم مشائخ عظام پاکستان فیصل آباد ، اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے اجلاس کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، ناظم اعلیٰ آل پاکستان صوم و صلوٰة کمیٹی ،چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ ) شیخ الشیوخ قائد روحانی انقلاب مرشد اکمل جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب فرمائیں گے۔ جس میں تنظیم مشائخ عظام میں شامل مشائخ حضرات امیران حلقہ ،صدوراور مرکزی و ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کا مقصد سابق صدر ریٹائیرڈ جنرل پرویز مشرف صاحب پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام الناس اور میڈیا کے سامنے اصل حقائق کو بیان کرنا ہے۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) سے وابستہ مشائخ عظام اور اراکین آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے اپنی تجاویز ساتھ لائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com