لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وٹِی نے کہا کہ برطانیہ میں کووڈ انیس کے خلاف ویکسین لگائے جانے کے باوجود نئے کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد صفر تک لانا ناممکن ہے۔
تاہم برٹش چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں احتیاط کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم رفتار کیا جا سکتا ہے۔
کرس وِٹی کے مطابق یہ وائرس ایسے افراد پر حملہ کر سکتا ہے جن کی ابھی تک ویکسینیشن نہیں ہوئی یا ایسے لوگوں پر بھی جن کو ویکسین لگائی گئی مگر وہ بےاثر رہی۔