وائٹ ہاوس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر جو بائڈن نے ویکسین مخالفوں کو بیماری اور موت کے خطرے سے بھرے موسم سرما کی وارنگ دی اور تمام امریکیوں سے ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کی اپیل کی ہے۔
بائڈن نے وائٹ ہاوس میں کووِڈ۔19 کوآرڈینیشن ٹیم کے ساتھ ملاقات کی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اگر آپ ویکسین لگواتے ہیں یا پھر آپ نے ویکسین کورس پورا کر لیا ہے تو آپ شدید بیماری یا بیماری کے نتیجے میں موت کے خطرے سے محفوظ ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اختیار کردہ اقدامات کی وجہ سے اومیکرون ویرئینٹ ممکنہ حد تک تیزی سے نہیں پھیلا لیکن اب امریکہ میں بھی پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور اس پھیلاو میں آئندہ دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیماری اور موت سے بھرا موسم سرما ویکسین نہ لگوانے والوں کا منتظر ہے۔ 8 افریقی ممالک کے لئے کہ جہاں اومیکرون ویرئینٹ کی تشخیص ہوئی پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ بھر میں پھیلنے والی انفیکشن کے تیسرے حصے کا سبب اومیکرون ویرئینٹ ہے۔
دنیا بھر کے صحت حکام کے مطابق اومیکرون ویرئیںٹ ڈیلٹا ویرئینٹ کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ اعداد و شمار کے مطابق اومیکرون کی علامات ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ ہلکی ہوتی ہیں۔