برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے کووڈ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی آسٹرا زینیکا کی طرف سے طے شدہ معاہدے کے برعکس دیگر ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں اولیت دینے کے خلاف یورپی عدالت میں کیس کر دیا ہے۔
یورپی بلاک نے اس برطانوی سویڈش کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے برطانیہ اور دیگر ممالک کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یورپی یونین کو ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کی۔ معاہدے کے تحت آسٹرا زینیکا کو سال 2021ء کے دوران 300 ملین ٹیکے فراہم کرنا تھے جن میں 100 ملین کا اضافہ بھی ممکن ہے۔
تاہم سال کی پہلی سہ ماہی میں صرف 30 ملین ٹیکے فراہم کیے گئے ہیں۔