ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) ویل ڈن اے سی کھاریاں افشاں رباب ویل ڈن۔ اے سی کھاریاں کاملکہ پٹرول پمپ پر چھاپہ۔ پیمانہ کم ہونے پر ملازم گرفتار۔ تھوڑی دیر بعد رہائی۔
تفصیل کے مطابق اے سے کھاریاں نے گلیانہ اور ملکہ میں گرانفروشوں اور کم پیمانہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن کیا اور خود موقع پر جاکر ریٹ لسٹیں اور پیمانے چیک کئے ۔ڈاکٹر افشان رباب نے ملکہ میں دو مرغ فروشوں اور فروٹ فروشوں کو ریٹ زیادہ لگانے پر موقع پر گرفتار کر ا دیا۔ جبکہ ملکہ میں ہی ایک پٹرول پمپ پر پیمانہ چیک کیا۔
اے سی کھاریاں نے جب موقع پر پیمانہ چیک کیا تو ایک لٹر پٹرول کے پہمانے میں تقریبا آدھا لٹر پٹرول بر آمد ہو سکا۔ جبکہ پیمانہ کو دوبارہ چیک کرنے کے بعد بھی پٹرول آدھا لٹر نکل سکا۔ اے سی افشاں رباب نے پٹرول پمپ ملازم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
جبکہ کچھ دیر بعد وہی ملازم دوبارہ پٹرول ڈالتے ہوئے نظر آیا۔ علاقہ بھر کے عوام مجبوری کے باعث بولنے سے قاصر ہیں۔ اے سی کھاریاں نے جب پمپ پر چھاپہ مارا تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ اور خوشی کا اظہار کیا ،جبکہ پمپ کو دوبارہ کھلا دیکھنے پر شدید غم و غصے اور دکھ کا اظہا ر کیا۔
اور کہا کہ کیا قانون صرف غریبوں کے لئے ہی ہے۔ ادھر پمپ مالک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے سی کھاریاں کے ملازمین نے جلدی میں پمپ کی نوزل بند ہونے سے قبل ہی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ اب ہمارا معاملہ کلیئر ہے ۔اسی لئے ہمارے ملازم کو رہائی مل گئی ہے۔ اے سی کھاریاں افشاں رباب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او گجرات کے حکم پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ عوام کو تنگ کرنے والوں کا ٹھکانہ سلاخو ں کے پیچھے ہو گا۔ ہم عوام کو سہولیات بہم پہنچائیں گے۔