لاہور (جیوڈیسک) لالی وڈ میں ویلنٹائن کی رومانوی روایات صرف فلموں تک ہی محدود نہیں، فنکاروں کی نجی زندگیوں میں بھی رومانس اور رومانویت کےیہ رنگ بکھرے دکھائی دیتے ہیں۔رنگ و نور، رومانس اور محبت و الفت سے مزین لالی وڈ میں سیکڑوں رومانٹک فلمیں تخلیق کی گئیں تاہم ہدایت کار مسعود پرویز کی ’’ ہیررانجھا‘‘ کو رومانویت کے سب سے اونچے درجے پر فائز قرار دیا جاتا ہے۔
فردوس اور اعجاز درانی کی رومانوی اداکاری اور ملکہ ترنم کی مدھر آواز نے کلاسیک شاہکار بنا دیا۔ ہدایت کار پرویز ملک کی فلم ’’ارمان‘‘ میں زیبا اور وحید مراد کی رومانوی پرفارمنس کو شائقین کبھی بھلا نہیں سکیں گے۔ ہدایت کار شباب کیرانوی کی فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ میں بابرہ شریف اور غلام محی الدین نے رومانس سے لبریز اداکاری کے ذریعے فلم کو لازوال حیثیت بخشی۔ لالی وڈ کے کئی فنکار رومانس کی کامیاب شادیوں سے ویلنٹائن ڈے کی اسپرٹ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔