لاہور (جیوڈیسک) ویلنٹائن ڈےکی دستک پنجاب اسمبلی میں بھی سنائی دینے لگی ۔ معزز ارکان یہ دن کہاں اور کیسے منائیں گے ! کچھ ارکان کھلُ کر جواب نہ دے سکے اورکچھ بے اختیار گنگنا اٹھے۔
ویلنٹائن ڈے جب بھی آتا ہے ،لوگ اسے نت نئے انداز سے منانے کےلیے پروگرام ترتیب دینا شروع کر دیتے ہیں ،ایسے میں ارکان پنجاب اسمبلی بھلا کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں ،پنجاب اسمبلی کے ارکان کہتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈے پیاو محبت کا دن ہے۔ وہ یہ دن اپنے پیارو ں کے ساتھ ہی منائیں گے۔
خواتین ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کا مزہ اپنی فیملی کےساتھ ہی آتا ہے ۔مرد ارکان نے ویلنٹائن ڈے منانے کے سوال پرملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ خواتین ارکان نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار شعر گنگنا کر کیا ۔