چودہ فروری محبت کرنے والوں کا دن تو ہے ہی ساتھ ہی ساتھ یہ جنم دن بھی ہے بالی وڈ کی سب سے زیادہ خوبصورت اور رومانوی ہیروئن مدھو بالا کا جن کی شاہکار فلمیں آج بھی دیکنھے والوں کو ان کی یاد دلاتی ہیں ۔
ویلنٹائن ڈے دنیا بھر میں محبت کرنے والوں کے لئے بہت خاص دن ہوتا ہے اور یہ بھی دلچپسپ اتفاق ہی ہے کہ بالی وڈ کی فلموں میں لازوال رومانوی کردار ادا کر کے امر ہوجانے والی مدھوبالا کا یوم پیدائش بھی چودہ فروری ہی ہے۔
انیس سو تینتیس میں دہلی میں پیدا ہونے والی ممتاز جہاں دہلوی نے فلم نگری میں قدم رکھا تو مدھو بالا کہلائیں اور سلور اسکرین کو اپنے حسن کی چکاچوند اور مسحور کن اداکاری سے ایسا جگمگایا کہ ہر طرف ان کی دھوم مچ گئی۔۔فلم محل سے شہرت اور ناموری کا جو سفر مدھو بالا نے شروع کیا اس کا عروج تھا شہرہ آفاق فلم مغل اعظم۔۔۔جس کے بعد مدھو بالا صرف اداکارہ نہیں رہیں بلکہ سینما کی تاریخ میں لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر گئیں۔
اپنی مختصر زندگی میں مدھو بالا نے چوبیس فلموں میں کام کیا جن میں سے زیادہ تر سپر ہٹ رہیں۔۔۔ہندی سینما کی سب سے زیادہ خوبصورت کہلائی جانے والی ہیروئن مدھو بالا نے راج کپور سے لے کر دلیپ کمار تک چوٹی کے ہیروزکے ساتھ کام کیا۔ دلیپ کمار کے ساتھ مدھو بالاکی جوڑی کو دیکھنیوالوں نے بہت پسند کیا۔ یہ ورسٹائل اداکارہ صرف چھتیس سال کی عمر میں بیماری کے ہاتھوں دنیا سے رخصت ہوئی لیکن اپنا کام سے ہمیشہ کے لئے امر ہو گئی۔