ویلنٹائن جیسے بیہودہ پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ امت مسلمہ کی نوجوان نسل کوتباہ کرنے کیلئے ویلنٹائن، بسنت، اپریل فول اور نیو ائیر نائٹ جیسے غیر اسلامی تہوارمنانے میں مبتلا کر دیا ہے، مغربی کلچر کو فروغ دینے والے ملک کی نظریاتی سرحدات کو کھوکھلا کر رہے ہیں ،فحاشی و عیاشی کا سامان سستا اور نوجوانوں کو منبر و محراب سے دور کی اگیا۔

موجودہ ملکی حالات اورامت مسلمہ کی حالت زار پرتوبہ واستغفار کااہتمام کرناچاہئے، حکومت ویلنٹائن اور بسنت جیسے غیراسلامی اورفحاشی عریانیت پھیلانے والے پروگراموں پرپابندی عائدکرے۔جمعے کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں کفریہ طاقتیں یکجاں ہوچکی ہیں اور ہر جگہ امت مسلمہ کے خلا ف محاذ سجائے ہوئے ہیں جس میں نوجوان نسل ان کاخصوصی ہدف ہیں جس میں ایک طرف ویلنٹائن، بسنت ، اپریل فول اورنیوائیرنائٹ کے ذریعے نوجوانوں کو نظریاتی طور پر کھوکھلا کیا جارہاہے تودوسری طرف حضور ﷺ ،صحابہ کرام ،شعائراسلام کی توہین اوردنیابھرمیں مسلمانوں کی خون سے ہولی کھیل کرکے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلا جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز اسلام کے نام پر معارض وجود میں آیا ہے اس میں مغربی کلچر کا فروغ نظریاتی طور پر ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے ،حکومت سمیت تمام طبقاب کی ذمہداری ہے کہ وہ اس ملک کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کریں مگر افسوس ایک طرف کچھ سیاستدان ،این جی اوز، بیورکریٹس ،صحافیوں اورحتی کے نام نہادروشن خیال علمابھی ویلنٹائن، بسنت ، اپریل فول اورنیوائیرنائٹ جیسی بہودہ رسومات کا پرچار کرکے نسل نو کو اخلاقیات سے عاری کرکے مغربی تہذیب کو پروان چھڑہانے کاکام سرانجام دے رہے ہیںیہ لوگ دنیاکے عارضی مفادات کی خاطرملک وملت سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ فحاشی وعیاشی کاسامان سستا اورنو جوانوں کومنبرو محراب سے دورکیاگیاقرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے آج پوری امت مسلمہ اجتماعی طورپر ذلت ورسوائی کاشکارہے ۔مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلمان قوم کوعظمت رفتہ کی بحالی کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات اپناناہونگی،حکمرانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ خلاف شریعت قوانین اورپروگراموں پرپابندی کریں۔