ویلنٹائن ڈے کا تہوار مذہبی اور اخلاقی طور پر نامناسب اور ناقابل قبول ہے

اسلام آباد : جماعت اسلامی حلقہ خو اتین اسلام آباد کی ناظمہ زیبا خالد نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کا تہوار مذہبی اور اخلاقی طورپر نامناسب اور ناقابل قبول ہے اور اس کے باعث ہماری نوجوان نسل مستقل بگاڑ کا شکار ہو رہی ہے۔

محبت ایک آفاقی جذبہ ہے اور سچی اور ازلی محبت کی مستحق ذات صرف اورصرف خدائے بابرکت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ویلنٹائن ڈے کے حو الے سے اپنے ایک بیان میں کہی۔

زیبا خالد نے کہا ویلنٹائن ڈے جیسے تہواروں کی ہماری ثقافت اور مذہب میں کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ محبت کے اظہار کے جتنے طریقے ہمارے خطے میں رائج ہیں یہ ان سے ہر گز میل نہیں رکھتا۔

محبت کی اولین مستحق وہ ہستی ہے جس نے اس کائنات اور تمام انسانیت پیدا کیا نہ کہ اپنے جیسے انسانوں سے کی جانے والی وہ ارزاں محبت جو کہ وقتی جذبات کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ہونے والی میڈیا تشہری مہم فی الفور بند کیا جانا چاہیے اور نوجوانوں کو تعمیری اور اخلاقی سرگرمیوں کی جانب مائل کیا جانا چاہئے۔