ویلنٹائنز ڈے کا خصوصی تحفہ، محبوب کا چہرہ بنوائیے چاکلیٹ بال پر

Special Gift

Special Gift

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں ویلنٹائن کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس موقع پر لوگوں میں ایک انوکھی پیشکش متعارف کروا دی ہے جسکے تحت لوگ اپنے محبوب کا چہرہ چاکلیٹ پر بنوا سکتے ہیں۔ ٹوکیو میں واقع ایک کیفے نے چاکلیٹ ہیڈ نامی ایک ایسی منفرد چاکلیٹ سوئیٹس متعارف کروائی ہیں جس کے ذریعے لوگ اپنے محبوب کا چہرہ چاکلیٹ کی بال پر بنوا کر اسے پگھلی ہوئی چاکلیٹ سے بھر سکتے ہیں۔

کیفے مالکان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جاپانی خواتین میں ویلنٹائن ڈے پر چاکلیٹس اور سوئیٹس دینے کے بجائے مہنگے تحفے تحائف دینے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے جسکی وجہ سے کیفے مالکان کی جانب سے ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔