وادی کیلاش میں بہار کی آمد کا تہوار چلم جوشت منایا گیا

Bihar

Bihar

کیلاش (جیوڈیسک) وادی کیلاش میں بہار کی آمد کا تہوار چلم جوشت منایا گیا۔ تین روزہ تہوار دیکھنے کے لئے ملک اور بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کا رخ کیا۔

ڈھول کی تھاپ، رنگ برنگے کپڑے اور رقص،یہ منظر ہے وادی کیلاش کا ، بہار کے موسم کو خوش آمدید کہنے کا۔ اس تہوار کو چلم جوشت کہا جاتا ہے جو 14 مئی سے 16 مئی تک جاری رہتا ہے۔ تہوار دیکھنے ملک کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے بھی سیاح بھی آتے ہیں۔چلم جوشت کے اس تہوار کے لئے ایک ماہ قبل ہی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں۔

اس موقع پر لوگ ایک دوسرے کے گھر جاکر مبارکباد اور تحائف دیتے ہیں اور خاص طور پر پنیر بھی پیش کی جاتی ہے۔ چلم جوشت کا یہ تہوار منفرد تہوار ہے ، یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرپرستی کرے تو یہاں سیاحت مزید فروغ پاسکتی ہے۔