نیو دہلی (جیوڈیسک) دارالحکومت نیو دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتی سعید نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سابق وزیراعظم واجپائی کی پالیسی کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورننس کی صورتحال اس وقت بہتر ہو گی جب سیاسی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
مفتی سعید نے بتایا کہ حکومت سازی بارے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ انھیں امید ہے کہ انکی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔