وادی کوئٹہ اور قلات میں شدید سردی کی لہر

Weather

Weather

کوئٹہ (جیوڈیسک) وادی کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے۔

کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 6، قلات اور دالبندین میں منفی3 ہو گیا۔ وادی کوئٹہ اور قلات میں سردی کی لہر دو روز سے جاری تھی ،گذشتہ رات گئے اس میں مزید شدت آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے6 درجے جبکہ قلات اور دالبندین میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 3درجے نیچے گر گیا۔

زیارت اور پشین بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں تاہم وہاں موسم کی آپزر ویٹری نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت رکارڈ نہیں کیا جا سکا۔ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سورج کی تپش ماند پڑگئی ہے جبکہ اس صورتحال کے باعث سڑکوں پر کھڑا پانی اور کیچڑ برف بن گیا ہے، شدید سردی کی لہر کے بعد لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ، مستونگ، قلات، زیارت اور پشین سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی کا مسئلہ درپیش ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اس صورتحال کے باعث لوگ متبادل ایندھن کےذرائع استعمال کر رہے ہیں۔