خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی شیلنگ سے 35 شدت پسند ہلاک اور گیارہ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
وادی تیراہ کے ٘مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 35 شدت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے اور ان کے 11 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شدت پسندوں کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
شدت پسندوں کا تعلق خیبر ایجنسی ، اورکرزئی ایجنسی اور درہ آدم خیل سے ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے اور چارسدہ دھماکے اور پشاور میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں ملوث تھے۔