قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹس روکنے سے ملک کو نقصان ہوگا، جیمز ایسوسی ایشن

Valuable Stones

Valuable Stones

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی برآمدات پر پابندی کے علاوہ حکومت نے قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹس بھی روک دیں، پابندی سے عالمی خریدار ہاتھ سے نکل رہے ہیں اور ملک کو کروڑوں ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

پاکستان جیمز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاطف رشید خواجہ کے مطابق حکومت کی جانب سے پابندی کے فیصلے کے بعد کسٹم حکام نے روبی، سیفائر سمیت بڑی مقدار میں قیمتی پتھروں کی برآمدی شپ منٹس کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ ایکسپورٹرز کے مطابق قیمتی پتھروں کے عالمی خریدار وں کے سودے ختم کرنے سے حکومت کروڑوں ڈالر زرمبادلہ بھی گنوارہی ہے۔ جیمز کے تاجروں نے حکومت سے فیصلے پر فوری نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔