ویگن، بس اور مزدا ٹرک میں ہولناک تصادم، 2 خواتین، ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق

Accident

Accident

وڈھ (امین بلوچ) ویگن، بس اور مزدا ٹرک میں ہولناک تصادم، 2 خواتین، ایک بچی سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 13افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طورپر خضدار منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے۔

نائب تحصیلدار وڈھ چاکرخان کے مطابق وہیر ایریا میںزہری سے حب چوکی جانے والی ویگن، کوئٹہ سے کراچی جانے والی سدابہارکوچ کا مخالف سمت سے آنے والی مزدا ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار 5افراد محمد موسیٰ ولد خدابخش قوم زہری، نصراللہ ولد علی حسن ، مسماة( ف )بنت علی حسن ، مسماة (ح) زوجہ علی حسن اورمسماة (ف )زوجہ مہیم خان اقوام جتک ساکنان زہری ضلع خضدار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جن کا تعلق زہری سے ہے۔

جبکہ حادثے میں دیگر 6 افراد بھی زخمی ہوگئے جن کو اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی اور نائب تحصیلدار وڈھ چاکرخان کی نگرانی و انتظامات میں ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔