وین ڈیم کے نئے اسٹنٹ کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

Van Dam

Van Dam

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے مشہور ایکشن ہیرو وین ڈیم کے نئے اسٹنٹ کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے۔ اب تک 90 لاکھ افراد انٹرنیٹ پر اسے دیکھ چکے ہیں۔

اسٹنٹ کے بادشاہ وین ڈیم کی ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں وہ ریورس میں چلتے دو ٹرکوں کے درمیان کھڑے ہو کر سائڈ کے شیشوں پر پیر رکھے دل دہلا دینے والے اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وین ڈیم نے یہ اسٹنٹ ایک اشتہار کے لیے فلمایا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی اس ویڈیو کو صرف دو دن میں 90 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔