وان:انصاف و ترقی پارٹی کے دفتر پر بم حملہ

Bombing

Bombing

ترکی (جیوڈیسک) ترک ضلع وان کے قصبے مرادیہ میں انصاف و ترقی پارٹی کے دفتر پر بم حملہ ہوا۔ پارٹی دفتر کے چیئرمین ابراہیم وانلی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ حملہ شب تین بجے کے قریب ہوا مگر ہمیں اطلاع نصف گھنٹے کی تاخیر سے ملی۔

انہوں نے بتایا کہ دفتر کے عقبی حصے میں ایک بیکری موجود ہے جہاں کے ملازمین نے اس دھماکے کی خبر دی مگر مرتکب افراد کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے وقت پارٹی دفتر کے حفاظتی کیمرے خراب تھے۔ وانلی نے مزید بتایا کہ کچھ عرصے قبل انصاف و ترقی پارٹی کے نوجوان کارکنوں کی شاخ پر بھی اسی طرح کا ایک حملہ ہوا تھا۔

وضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کےکے حالیہ عرصے میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو نشانہ بنا رہی ہے۔