امریکہ (جیوڈیسک)امریکہ کپ بادبانی کشتی ورلڈ سیریز کے ابتدائی روز جے پی مورگن کی ٹیم نے برتری حاصل کرلی۔ اٹلی کے شہر نیپلس میں ہونے والی ریس کے ابتدائی روز جے پی مورگن کی ٹیم نے میدان مارلیا۔ ریس کا آغاز ہوا تو اراکیل نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔
لیکن وہ اس برتری کو قائم نہ رکھ سکے۔ نیوزی لینڈ کی ایمرٹس کی ٹیم نے ریس کے پہلے سیشن میں فنیشنگ لائن سب سے پہلے عبور کی۔ چار مرتبہ کے برطانوی گولڈ میڈلسٹ اینسلے اور ان کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔
ریس کے دوسرے سیشن میں جے پی مورگن کی ٹیم نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کیا۔ ابتدائی روز جے پی مورگن کی ٹیم مجموعی برتری کے ساتھ سرفہرست رہی۔