مختلف شعبہ جات سے فراغت حاصل کرنے والے 52 طلباء کی دستار بندی کی گئی

Gujrat

Gujrat

گجرات : الجامعہ الفاروقیہ ریلوے روڈ گجرات کے مختلف شعبہ جات سے فراغت حاصل کرنے والے 52 طلباء کی دستار بندی کی گئی تقریب جامع مسجد فاروقیہ کی وسیع مسجد میں منعقد ہوئی جمعیة اشاعت توحید و سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ محمد طیب طاہری مہمان خصوصی تھے۔

شیخ الحدیث مولانا فضل الرحمن مولانا مفتی محمد یونس عثمانی ، مولانا کفایت اللہ ، مولانا نور زمان اور دیگر نے دورہ حدیث شریف، حفظ القرآن دراسات دینیہ سے فارغ ہونے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی اس موقع پر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی شمریز اقبال کی طرف سے فاراغت پانے والے طلباء کو خوبصورت قیمتی کپڑوں کا سوٹ تحفہ میں دیا گیا۔

اس موقع پر معززین شہر حاجی محمد منشاء ، مرزا محمد منیر جلالپور ی ، ڈاکٹرمحمدریاض وڑائچ، پروفیسر عبدالقیوم (ر)پرنسپل ، حاجی محمد عقیل مانڈہ ، حاجی محمد ریاض قائد فین ، چودھری محمد الیاس نندووال ، چودھری جاویداقبال وڑائچ ہریہ والا ، ملک عبدالغفور غازی کھوکھر ، مہر یاسر شہزاد ، محمد عثمان یونس مغل ، قاری نصراللہ سعیدی ، قاری حبیب الرحمن صابر ، ظفراقبال بلا متیوں والا ، قاری شمس الرحمن اورعلماء حفاظ کی بڑی تعداد شریک تھی۔