مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں سے گرمی میں کمی

Monsoon Rains

Monsoon Rains

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں سے گرمی میں کمی آ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش کی توقع ہے۔ مانسہرہ شہر اور گرد ونواح میں موسلا دھا بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

راولپنڈی، مکران، حیدرآباد ڈویژن میں بارشوں کے بعد گرمی کا زور کم ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، میر پور خاص، پشاور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، بہاولپور، قلات، ڈی آئی خان، مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے چند مقاما ت پر بارش کا امکان ہے۔