مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

Rain

Rain

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں ایک دو مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ،میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔

جبکہ بالائی پنجاب میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سنیٹی گریڈ رہا۔