ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس قران پاک کا ایک نسخہ موجود ہے جس کا وہ مطالعہ ضرور کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ رکھا۔
اس موقع پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ ان کے سرہانے پڑی میز پر ہر وقت کیا موجود رہتا ہے؟۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ورون دھون کا کہنا تھا کہ ان کے سرہانے ہمیشہ قران پاک، بائبل اور ہندو دیوتا گنپتی کی تصویر موجود رہتی ہے۔
ورون دھون کا کہنا تھا کہ وہ مختلف مذاہب کا مطالعہ کرتے ہیں تاکہ ان کے دل میں ان کیلئے عزت پیدا ہو۔