ویٹی کن سٹی (جیوڈیسک) روس کے صدر ولا دیمیر پیوٹن پوپ فرانسس سے ملاقات کے لیے ویٹی کن سٹی پہنچ گئے۔
ویٹی کن سٹی پہنچنے پر پوپ فرانسس نے روسی صدر پیوٹن کا استقبال کیا۔ روسی صدر نے روس کے مذہبی پیشوا کی جانب سے پوپ فرانسس کو سلام پیش کیا۔
ملاقات میں مشرق وسطی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا لیکن مذہب کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں کی گئی۔ دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی۔ پیوٹن اور پوپ فرانسس کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔