وینا ملک اور اسد بشیر کو تحفے میں جیپ مل گئی

Veena Malik, Asad Bashir

Veena Malik, Asad Bashir

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک اور اسد بشیر نے تحفے میں ملنے والی قیمتی جیپ پر امریکا کی مختلف ریاستوں کی سیر کی پلاننگ کر لی۔

اس دوران وینا ملک اور اسد بشیر جہاں امریکا کی سیر کرینگے وہیں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک کا امریکا پہنچنے پر جہاں ان کے سسرالیوں نے زبردست استقبال کیا تھا، وہیں ان کے شوہر اسد بشیر کے بھائی ارشد بشیر نے انھیں تحفے میں ایک قیمتی جیپ دی ہے، جس پر وینا اور اسد بشیر بہت خوش ہیں۔