کراچی (جیوڈیسک) وینا ملک کے ڈیجیٹل منیجر پرشانت نے دھوکا دے دیا اور فیس بک اور ٹوئٹر پر وینا کی متنازع تصاویر پوسٹ کردیں۔ وینا ملک نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرشانت مجھے بلیک میل کر رہا ہے، پرشانت پیسوں اور سستی شہرت کے لیے بلیک میل کر رہا ہے، پرشانت جھوٹا شخص ہے، اس کے الزامات بے بنیاد ہیں، پرشانت بھائی جیسا تھا، مجھے بہن کی طرح پیار کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعدکافی مصروف تھی، اس لیے سوشل ویب سائٹ اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل نہیں کر سکی، پرشانت میرا ملازم تھا، وہ بھارتی شہری ہے، وہ اپنی حد میں رہے، پرشانت کو 10 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتی تھی، اسے ایڈوانس میں تین لاکھ روپے دے چکی تھی۔
پرشانت کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہوں، شادی شدہ خاتون پر بھارتی شہری کی جانب سے الزامات لگانا غیر مناسب ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، میرا شوہر پٹھان ہے، وہ مجھے تحفظ دینا جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنا نیا ٹوئٹر اکاوٴنٹ بنالیا ہے۔ ترجمان وینا ملک کا کہنا ہے کہ پرشانت نے وینا کی طرف سے ویب سائٹ پر نامناسب باتیں لکھنا شروع کر دیں۔ پرشانت وینا ملک کی پروموشن کیلئے کام کرتا تھا، اب مخالف بن گیا۔