ممبئی (جیوڈیسک) سکینڈلز کی ملکہ وینا ملک نے بھارتی مداحوں کو خوش کرنے کے لیے ہندو دیوتا گنیش کی مورتی کو اپنے گھر میں رکھ لیا، پاکستانی شائقین اداکارہ پر برس پڑے۔ بالی وڈ اداکارہ وینا ملک ہمیشہ کچھ الگ کر کے خبروں میں رہنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ہندو دیوتا کی تصویر اپ لوڈ کی ہے۔ اداکارہ نے لکھا ہے کہ آجکل گنیش ان کے گھر کے مہمان بنے ہوئے ہیں۔ وینا ملک کی اس حرکت پر پاکستانی مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹر پر وینا ملک کے مداحوں نے اس حرکت پر انہیں کھری کھری سنائی ہیں۔