وینا ملک کا بیٹا سوشل میڈیا پر مقبولیت میں شلپا شیٹھی کے بیٹے سے آگے

Veena Malik Shilpa Shetty

Veena Malik Shilpa Shetty

کراچی (جیوڈیسک) وینا ملک کے بیٹے ابرام خان نے دنیا میں آتے ہی کامیابیاں سمیٹنا شروع کردی ہیں۔ انہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی کے دو سالہ بیٹے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وینا ملک کے بیٹے ابرام خان خٹک کے چاہنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، ان کی بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے ان کا ٹوئٹراکاؤنٹ، جس میں ابرام کے مداحوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 27 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

جبکہ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکار ہ شلپا شیٹھی کے دو سالہ بیٹے ویان راج کندرا کے فالوورز کی تعداد ہے تقریباً 13 ہزار۔ یوں وینا ملک کے بعد ان کے بیٹے ابرام نے بھی سوشل میڈیا پر قبضہ جمالیا ہے۔