دبئی (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک اسد بشیر خان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ وینا ملک نے عدالت میں اسد بشیر خٹک سے نکاح کیا۔ اس موقع پر اسد خٹک کا ایک دوست بھی موجود تھا۔
اسد بشیر کا کہنا تھا کہ وینا ملک سے محبت تھی اس لیے نکاح کیا اور اس میں والدین کی مرضی بھی شامل ہے۔
وینا کی اسد سے ملاقات پانچ دن پہلے امریکی قونصلیٹ میں ہوئی تھی۔ اسد بشیر خٹک کنسٹرکشن کا کام کرتے ہیں۔