لاہور (جیوڈیسک) وینا ملک نے پاکستان میں ولیمہ کی تقریب کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔ وینا ملک نے دبئی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کوبتایا کہ دبئی اور امریکا میں شادی کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات ہرلحاظ سے یادگار تھیں لیکن اب پاکستان میں بھی اسی طرح کی ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔
میری اور اسد کی فیملیز کے علاوہ بہت سی اہم شخصیات کواسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی تاہم کچھ وجوہات کی بناپر فی الحال ولیمہ کی تقریب کی تاریخ بتانا نہیں چاہتی مگریہ طے ہے کہ بہت جلد پاکستان آنیوالی ہوں۔