سبزی اور پھل کی خوراک میں شمولیت، صحت کی ضمانت

Vegetable, Fruit

Vegetable, Fruit

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کے معمول میں سبزیوں اور پھلوں کو اپنی خوراک میں شامل کرنا صحت کی ضمانت ہے اور انسان بآسانی دل کے امراض کو دور رکھ سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 8 لاکھ سے زائد ایسے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جنہوں نے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا لازمی جزو بنایا تھا۔ یہ تحقیق 4 برس سے 26 برس تک جاری رہی اور اس دوران 56 ہزار افراد کی موت واقع ہوئی۔یہ تحقیق امریکا، ایشیا اور یورپ میں کی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں، جنہوں نے اپنی روزمرہ خوراک میں پھل اور سبزیوں کو شامل نہیں رکھا تھا، ان لوگوں کی نسبت مرنے کی شرح 5 فی صد زیادہ تھی جو دن میں کم از کم ایک مرتبہ پھل یا سبزی کھاتے تھے۔

اس تحقیق سے یہ نتیجہ بھی سامنے آیا کہ پھل اور سبزیوں کو خوراک میں شامل کرنے سے دل کے امراض سے چھٹکارا تو مل جاتا ہے مگر پھل اور سبزیوں سے کینسر سے بچاو¿ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ پھل اور سبزیاں کھانے سے بلڈ پریشر کی شکایت بھی کم ہو جاتی ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی مناسب رہتی ہے، جس کے باعث ذیابیطس کی بیماری سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔