کراچی (جیوڈیسک) عوامی کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے سبزی منڈی کے تاجر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ عوامی کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان محمد شہزاد اور باقر الرحمن کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔
، عوامی کالونی انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کی نیت سے 25 مارچ 2014 کی صبح عوامی کالونی تھانے کی حدود مل ایریا سیکٹر 27 میں ایک کار کو روکنے کی کوشش کی تھی اور نہ رکنے پر کار پر فائرنگ کردی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار سبزی منڈی کے تاج 44 سالہ محمد یاسین ولد عبدالغفور جاں بحق ہو گئے تھے ، واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 137/2014 عوامی کالونی تھانے میں درج ہے۔ انھوں نے بتایا۔
کہ گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عوامی کالونی ،کورنگی صنعتی ایریا ، بوٹ بیسن ، بلوچ کالونی اور مختلف علاقوں میں 15 سے زائد لوٹ مار کی وار داتوں کا اعتراف کیا ہے مقتول کے چھوٹے بھائی محمد عمران نے بتایا کہ مقتول 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھا، انھوں نے بتایا کہ واقعے کے روز ان کے مقتول بھائی صبح کورنگی نمبر 4 میں واقعے اپنی رہائش گاہ سے سبزی منڈی جا رہے تھے کہ مل ایریا میں یہ افسوسناک واقعہ ہو گیا۔