سبزیوں کی آمد کے بعد منڈیوں میں قیمتیں کم ہو گئیں

Vegetables

Vegetables

کراچی (جیوڈیسک) سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی کی سبزی منڈیوں میں بھی ہری بھری سبزیوں کی بھرمار ہو گئی ہے جسکی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

سبزی منڈی ذرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب سے سبزیوں کی فراہمی میں بہتری ااور کراچی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے اقدامات کے سبب سبزیوں کی ہول سیل قیمتوں میں کمی ہو چکی ہے جس کا اثر مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

روز مرہ استعمال کی سبزیاں 30 روپے کلو سے 60 روپے کلو تک دستیاب ہیں۔ اسوقت فی کلو آلو اور پیاز 30 روپے کلو، ٹماٹر 50 روپے، مٹر 50 روپے فی کلو جبکہ لوکی 70 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہیہیں جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔