گذشتہ مالی سال 2012-13 کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں بالترتیب 31.21 فیصد اور 8.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جون 2012-13 کے دوران پاکستان کی سبزی کی برآمدات کا حجم 23کروڑ 63لاکھ 83 ہزار ڈالر رہا ، جو اس سے پچھلے سال 18کروڑ 1لاکھ 63 ہزار ڈالر تھا، مقدار کے لحاظ سے سبزیوں کی برآمدات میں 38.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جو 523.863 میٹرک ٹن سے 724.258 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی، اسی طرح پھلوں کی برآمدات کا حجم 8.61 فیصد اضافے کے ساتھ 35 کروڑ 82لاکھ 55 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 38 کروڑ 90لاکھ 91ہزار ڈالر ہو گیا، مقدار کے لحاظ سے پھلوں کی برآمدات میں 3.67 فیصد ہوا، مالی سال 2012-13 کے دوران پا کستان کی مجموعی غذائی برآمدات 11.35 فیصد اضافے کے ساتھ 4.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اس طرح مجموعی طور پر غذائی اور دیگر غیر غذائی برآمدات میں 3.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔