نئی دہلی (جیوڈیسک) نریندر مودی خود تو سبزی خور ہیں لیکن حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی سیوا گوشت سے بنی ڈشوں اور مزے مزے کے پکوانوں سے کی جائے گی۔
جیسے ہی حلف برداری کی تقریب ختم ہو گی مہمانوں کی تواضع طرح طرح کے مزیدارکھانوں سے کی جائے گی۔ سب سے پہلے ہائی ٹی پیش کی جائے گی جس میں گجرات کی مشہور ڈش گجراتی ڈھوکلا بھی شامل ہو گی۔ نریندر مودی سبزی خور ہیں ڈشیں بھی زیادہ سبزیوں پر مشتمل ہے لیکن گوشت خور مہمانوں کیلئے کباب اور مچھلی کا اہتمام ہوگا۔ puf