وہاڑی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Persons killed

Persons killed

وہاڑی (جیوڈیسک) نواحی قصبے گگو منڈی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

لاہور ملتان روڈ پر گگو منڈی کے قریب مسافر ویگن مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، ایک خاتون اور بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

محکمہ جاتی کارروائی کے بعد میتوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔