وہاڑی (جیوڈیسک) وہاڑی میں اتائی ڈاکٹر کی مبینہ طور پر غلط دوا سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک کی حالت غیر ہو گئی۔ وہاڑی کے نواحی گاوں 58 ڈبلیو بی کی رہائشی ایک خاتون نے اتائی ڈاکٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے 14 سالہ بیٹے محمد خالد اور 12 سالہ محمد عدنان جسم کی خارش میں مبتلا تھے۔
جنہیں اتائی ڈاکٹر سلطان محمود کے پاس سے دوالے کر دی۔دوا کھانے کے بعد دونوں لڑکوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فورا ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن محمد خالد طبی امداد ملنے سے پہلے ہی انتقال کر گیا۔
جبکہ عدنا ن کی حالت غیر ہونے کی وجہ سے اسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ لواحقین نے لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میں رکھ کر احتجاج کیا۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے اتائی ڈاکٹرکی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔