وہاڑی: ٹرالے کی زد میں آ کر میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) نواحی گاؤں کا رہائشی آصف اپنی بیوی سدرہ اور بیٹے اسد علی کے ہمراہ اپنے سسرال والوں سے مل کر موٹر سائیکل پر سوار واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔ خانیوال روڈ پر موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے نیچے آ گئی۔

موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور چار ماہ کا بچہ شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے انہیں ایمرجنسی ڈ ی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی پہنچایا۔ جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور ٹرالر کو گھر کے سامنے کھڑا کر کے موقعہ سے فرار ہو گیا۔ جس پر تھانہ صدر نے کارروائی شروع کر دی ہے۔