وہاڑی میں تشدد سے جاں بحق مودی میکر کی لاش ورثا کے حوالے

Police

Police

وہاڑی (جیوڈیسک) وہاڑی میں شادی کی تقریب کے دوران تشدد سے جاں بحق ہونے والے مووی میکر کی لاش نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مووی میکر کی لاش آج صبح نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے ورثا کے حوالے کی۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وہاڑی میں کیا جائےگا۔ پولیس نے تشدد کے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گذشتہ رات وہاڑی کے علاقے پیپلز کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران مووی میکر تصور حسین پر نشے میں دھت افراد نے تشدد کیا اور بعد میں فرار ہوتے ہوئے اس پر گاڑی چڑھا دی۔ اسے شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔