گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم، ایف بی آر کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

Vehicle

Vehicle

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وہیکل ایمنسٹی اسکیم کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ روز سمگل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور ایف بی آر کو پچاس ہزار گاڑیاں قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔ ممبر کسٹم کے مطابق فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔