اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ملک بھر میں گاڑیوں کے کالے شیشوں اور اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے منسوخ، اطلاق31 مارچ سے ملک بھر میں ہوگا۔ وزارت داخلہ وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں اور اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے منسوخ کردیے ، اطلاق 31 مارچ سے ملک بھر میں ہو گا۔
وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے لیے کالے شیشوں اور اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت ناموں کومنسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کا ملک بھر میں اطلاق 31 مارچ سے ہو گا۔وزارت داخلہ کے مطابق اس حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔