پاکستان میں 5 سال میں91 لاکھ گاڑیاں بنائی گئیں

Cars

Cars

اسلام آباد (جیوڈیسک) 5 سال کے دوران ملک میں 91 لاکھ 4 ہزار 77 گاڑیاں بنائی گئی جبکہ 2009-10 سے اب تک 16 ہزار 724 گاڑیاں بیرون ممالک سے منگوائی گئی ہیں۔

حاصل دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران ملک میں 6 لاکھ 47 ہزار 438 کاریں بنائی گئیں ۔5 ہزار جیپیں تیار کی گئیں ، پک اپ اور ایل سی ویز 89 ہزار 113، 15 ہزار 240 ٹرکس، 3 ہزار 588 بسز ،2 لاکھ 81 ہزار 353 ٹریکٹرز ،78 لاکھ 60 ہزار 524 موٹر سائکلیں ، 2 لاکھ 1 ہزار 732 آٹورکشہ بنائے گئے جو کل 91 لاکھ 4 ہزار 77 ہے۔

2009- 10 سے اب تک 16 ہزار 724 گاڑیاں بیرون ممالک سے منگوائی گئیں، 2009-10 میں 3830،2010-11 میں 1720،2011-12 میں 2971، 2012-13 میں5266 ، 2013-14 میں2937، 2014-15 میں1782منگوائی گئیں۔