لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے شہر کے مختلف علاقوں سے 13 بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 3 عورتیں اور 10 مرد شامل ہیں۔ 7 بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور 6 کو ایدھی سنٹر کے حوالے کیا گیا۔ ادھر مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے 10 ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے سگیاں پل کے قریب ہربل ادویات بنانے والی فیکٹری سلوس ہیلتھ کئیر پر چھاپہ مارکر ادویات کو قبضے میں لیا اور سیمپل ڈرگ لیبارٹری میں ارسال کر دئیے۔
علاوہ ازیں محکمہ لا ئیو سٹاک کی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں ایک دکان سے 3 سو کلو گرام مردہ مر غیوں کا گوشت پکڑ ا جوپسماندہ علا قوں کے چھوٹے ہو ٹلوں میں فروخت کیا جا نا تھا۔ دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی پر 59 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 76,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا کر 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔